شیموگہ:۔شیموگہ بیاریس مائول میں ساورکرکی تصویر کو لیکر جو احتجاج ہوا تھا اُس احتجاج کی قیادت کرنے والے کانگریس کے ایم ڈی شریف کو آج شیموگہ کی ایک نچلی عدالت نے ضمانت منظور کی ہے۔14اگست میں سٹی سینٹرمیں ساورکر ،گاندھی جی اور مولانا ابولکلام آزاد،خان عبدالغفارخان کی تصاویرکے معاملے میں آواز اٹھائی تھی اس پر کارپوریشن کمشنرنے سرکاری کام میں روکاٹ ڈالنے کے الزام میں آصف شریف کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آصف شریف کو گرفتارکیاتھا،جس کے بعد عدالت نے آصف شریف کو26 اگست تک عدالتی تحویل میں بھیجاتھا۔ان کی ضمانت کیلئے اڈوکیٹ پرویزاحمدنے عرضی دائر کی تھی،آج اس عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے سکینڈ جے ایم ایف سی عدالت نے انہیں50 ہزار روپئے کے بانڈ پر ضمانت منظورکی ہے اور شرط رکھی ہے کہ اس معاملے میں تحقیقات کیلئے اگر جانچ افسران انہیں بلاتے ہیں تو وہ بغیر کسی تعمل کے جانچ افسروں کے سامنے حاضر ہوں۔
