محمد نہان خان کو ملا گولڈ میڈل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔پچھلے دنوں گدگ کے لکشمیشور میں منعقدہ 4 آل انڈیا نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں شیموگہ شہر کے الہدیٰ پبلک اسکول میں گریڈ 3 میں زیر تعلیم محمد نہان خان بن نوید خان نے کٹھا اور فائٹ کے مقابلے میں گولڈ مڈل حاصل کیاہے ۔ طالب العلم محمد نہان خان اے زیڈ مارشیل آرٹس اکاڈمی کے ماسٹر ڈاکٹر شیہان اے زیڈ محیب کی نگرانی میں مارشل آرٹس سیکھ رہے ہیں ۔ طالب العلم کی کامیابی پر اسکول انتظامیہ اور معلمین نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔