چھوٹے بچوں کے کھیل فرقہ وارانہ تشدد میں تبدیل

شیموگہ: چھوٹے بچوں کے کھیل نے بھی فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر لیا ہے۔ آج ضلع کے شیرالکوپہ میں یہ واقع پیش آیا ہے جہاں پر بچوں کا کھیل فرقہ وارانہ تصادم کا رنگ لے رہا ہے۔اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں اسکول کے بچوں کے سالانہ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں پر اسکور کو لے کر یہ تنازعہ پیدا ہوا، اور کچھ ہی دیر میں یہ جھگڑا فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر لیا ہے۔ شرالکوپا کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں کلاس 1 تا 7 کے زونل سطح والی بال مقابلے کے دوران بچوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
چکجمبور اور مانچی کوپا اسکولوں کے طلباء کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ اسی میں والدین نے بھی آپس میں ہاتھا پائی شروع ہوئی ہے۔ موقع پر موجود پولیس نے کچھ وقت کے لئے تو اسے دبا دیا لیکن اسٹیڈیم میں باہر آنے والے طلبا پھر سے لڑ پڑے۔ جسکے بعد یہ لڑائی سارے ٹاؤن میں پھیل گئی تھی۔ اسٹیڈیم سے باہر دونوں گروہوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 10 افرادزخمی ہوئے ہیں اور انہیں سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ موقع کی نزاکت کو دیکھنے ہوئے پولیس نے شہر کے تمام تجارتی مراکز کو بند کرائے ہیں۔ ڈی وائی یس پی شوانند اور سرکل انسپکٹرس کے علاوہ افزود پولیس ٹاؤن میں موجود ہے۔ تاتحریر حالات قابو میں ہیں۔۔۔
