ساور کر کی تصویر کچرے کے ڈبہ پر بھی لگانے کے لائق نہیں: ہری پرساد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔ ساورکر آر ایس ایس کا پہلا دہشت گردتھا۔ قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ کچرے کے ڈبے پر بھی ساورکر کی تصویر لگانا مناسب نہیں ہے ۔کانگریس قائدین نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارامیا پر بی جے پی کارکنوں کے انڈے حملے کے خلاف فریڈم پارک میں احتجاج کیا۔ریاستی بی جے پی اور آرایس ایس کو چبھتا ہوا سوال کرتے ہوئے ہری پرساد نے کہا کہ رسل مارکیٹ جا کر دیکھو، وہ چوری چوری گوشت کھا رہے ہیں۔انڈے چوری کر کے کھارہے ہیں ۔شیواجی نگر کے ایم ایل اے رضوان ارشد نے کہا کہ ہمارے لیڈروں نے انڈے پھینکنے جیسا بیان نہیں دیا ہے ۔ ساورکر کا نام تاریخ کے اوراق سے ہمیشہ کے لیے چھوڑ نا پڑے گا ۔ اگر ہم انڈالے لیں تو آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔اس موقع پر کے پی سی سی کے کارگزارصدر سلیم احمد نے کہا کہ وزیر اعلی ، وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہئے کہ سدارامیا کسی ٹیپو پروگرام میں نہیں گئے تھے بلکہ وہ بارش سے متاثرافراد کی حالت زار سنے گئے ہیں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ ہمارے کارکن ریاست کے تمام اضلاع میں احتجاج کریں گے۔سابق وزیر کرشنا بائرے گوڑا نے کہا کہ انڈے پھینکنا سدارامیا کی توہین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرنا ٹک کی ترقی ، رواداری ، اعلیٰ ثقافت اور بزرگوں کا احترام کرنے کی روایات کی توہین ہے۔ بی جے پی کے غیر قانونی حملے کرنا ٹک کو ہی نقصان پہنچارہے ہیں ۔انہوں نے تنقید کی کہ بی جے پی کو اقتدار کے لانچ سے نمبر ایک ریاست کرناٹک کی ساکھ خراب ہو رہی ہے ۔رام لنگاریڈی نے کہا کہ سدارامیا کی جانب سے اگر کوئی اشتعال انگیز بیان دیا گیا ہے تو اس کے خلاف قانونی طریقہ سے چارہ جوئی کی جائے ۔