کاونسلنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، طلبا کو بحران میں نہیں ڈال سکتے: سپریم کورٹ

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ وہ نیٹ پی جی 2022 کی کاونسلنگ میں مداخلت نہیں کرے گا، جو یکم ستمبر سے شروع ہونے والی ہے۔جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی کی بینچ نے یہ زبانی تبصرہ تب کیا جب ایک وکیل نے این ای ای ٹی پی جی سے متعلق ایک معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کچھ وضاحت طلب کیا۔وکیل نے کہا، ’کاونسلنگ یکم ستمبر سے شروع ہونی ہے۔ برائے مہربانی اسے اس سے پہلے فہرست میں شامل کریں‘۔جسٹس چندر چوڑ نے کہا، ’ہم مداخلت نہیں کریں گے۔ NEET PG کاونسلنگ کو چلنے دیں۔ اسے اور نہ روکیں‘۔ ’ہم طلبا کو بحران میں نہیں ڈال سکتے۔