حضرت محمود شاہ قادری کی درگاہ کو منہدم کرنے میں پرہلادجوشی کاہاتھ ہے:سدرامیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ہبلی:۔بھیری دیوراکوپہ کی حضرت سید محمود شاہ قادری کی درگاہ کو منہدم کرنے کے پیچھے بی جے پی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کا راست ہاتھ ہے۔یہ الزام اپوزیشن لیڈر سدرامیانے لگایاہے۔انہوں نے آج اس درگاہ کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ درگاہ تاریخی درگاہ ہے ، اس درگاہ سے ہندو اور مسلمانوں کے عقائد جڑے ہوئے ہیں،وزیر اعلیٰ سے میں نے گزارش کی تھی کہ اس درگاہ کومنہدم نہ کیاجائے،ا س پر وزیر اعلیٰ نے یقین دلایاتھاکہ درگاہ کے مزارکو منتقل نہیں کیاجائیگا،لیکن دوسرے دن مزار کو بھی منہدم کیاگیاہے۔مسلم سماج پر بی جے پی کی بلادستی عروج پر ہے،اس پارٹی کامقصدہی نفرت کی سیاست کرناہے،اگر حکومت چاہتی تو درگاہ کے ذمہ داروں کوموقع دیکردرگاہ کوترتیب سے منہدم کیاجاسکتاتھا،لیکن حکومت نے ایسانہیں کیا۔