بچے کے پیشاب سے تنگ آکر ٹیچرنے جلادیا عضو

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

ٹمکورو:۔باربار چڈی میں پیشاب کرنے کی بات کو لیکر ایک معصوم بچے کو آنگن واڑی ٹیچرنے بچے کے عضو کو آگ سے جلانے کاواقعہ ٹمکوروضلع کے چکانائکنا ہلی میں پیش آیاہے۔بتایاجارہاہے کہ آنگن واڑی کوجانے والاایک بچہ باربار اپنے کپڑوں میں پیشا ب کرلیاکرتاتھا،اس بات سے ناراض آنگن واڑی ۓٹیچر اور اس کی معاون نے بچے کو پکڑ کر ماچس کی تیلی سے اس کے عضو کو جلادیاہےجس کی وجہ سے بچے کو زخمی حالت میں اسپتال میں علاج کیلئے داخل کروایاگیاہے۔اس واقعہ کے بعد بچے کے سرپرستوں نے خاتون ٹیچراور اس کی معاون کے خلاف معاملہ درج کروایاہے۔واقعہ کی اطلاع پاکر ڈسٹرکٹ چائلڈ رائٹس پروٹکشن کمیٹی کے اہلکاروں نے دیہات کو جاکر تحقیقات شروع کردی ہیں اور محکمہ اطفال و خواتین بہبودی کے تعلقہ افسروں کو نوٹس جاری کی ہے۔