میٹرومونیل میںپہچان ہونے نوجوان سے ملادھوکہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ :۔میٹرومونیل میں پہچان ہونے والے نوجوان سے شادی کی امید لگائی ہوئی ایک لڑکی کو لاکھوں روپیوں کاچونالگنے کا واقع شہرمیں رونما ہوا ہے۔ جہاں ایک نوجوان خاتون کو ایک دھوکے بازشخص نے 13,55,000 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا۔چکمگلورو ضلع کی ایک نوجوان لڑکی نے میٹرمونیل سائٹ میں شادی کیلئے ایک نوجوان کی تلاش میں تھی، تو اس میں وجئے راج گوڑا نامی نوجوان کو لائیک بھیجا اور اسے اپنی پسند کو ظاہر کیا۔ وجئے راج گوڑا نے بھی نوجوان لڑکی کو پسند کرتے ہوئے ایک نمبر روانہ کیا جس میں کہا کہ اگر منظور ہوتو بات کر سکتی ہیں۔جولائی میں دونوں ایک دوسرے کو جان گئے۔ دونوں ایک دوسرے سے فون پر بات کر نے لگے تھے۔ 5 اگست کو نوجوان وجئے راج گوڑانے اس لڑکی سے کہا کہ اسکے گھر اوردفتر پر آئی ٹی کا چھاپا پڑا ہے اس کیلئے فوراً رقم دینے کا مطالبہ کیا اوراسطرح مختلف مراحل میںاس نوجوان نے لڑکی سے 13,55000 روپئے فریب سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔ اسکے بعد بھی یہ شخص اس لڑکی کو مزید رقم دینے کیلئے ہراساں کرنا شروع کر دیا اور مزید پیسوں کی ضرورت ہے کہتے ہوئے اس پر دبائوڈالتا رہا۔ لیکن اتنی بڑی رقم گنواں دینے کے بعد لڑکی نے اس فریبی شخص کو رقم دینے سے انکار کردیا ۔ اس کے بعد نوجوان خاتون کے فون کرنے پر دھوکے باز شخص نے لڑکی کا فون کال بھی لینا بند کردیا تھا۔ وہیں دوسری طرف فریب کا شکار ہوئی لڑکی نے اپنی ایف ڈی کی رقم اور نقد قرض لیتے ہوئے اس شخص سے دھوکا کھاتی رہی۔ بعدازاں شیموگہ سی ای این تھانے میں اس شخص کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔