ساگر: نوجوانوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ان باتوں کا اظہار تعلقہ پنچایت ایگزیکٹو آفیسر پشپا کمار نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کو یہاںکے نہرو میدان میں علاقائی ایجوکیشن آفیسر اور ہائی اسکول فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس اسوسیشن کے دفتر کے زیر اہتمام تعلقہ سطح کے ہائی اسکول کے طلباء کیلئے کھیلوں کے اجلاس کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک مقصدکو ذہین نشین کرنا چاہئے اوراس مقصد تک پہنچنے کیلئے مضبوط دل ودماغ اور مضبوط ارادہ ضروری ہے۔ہمیں صحت مند رہنے کیلئے طلباء کو ہائی اسکول کی سطح سے ہی یوگا ، کھیل اور ورزش پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی زونل سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے بچوں نے تعلقہ سطح کے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو چاہئے کہ وہ ہار کی فکر کو چھوڑ کر کھیلوں میںاپنی جیت کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔علاقائی ایجوکیشن آفیسر بمبا کے آرنے اس موقع پر بات کرتے ہوئے ،طلباء کیلئے کھیلوں میں حصہ لینا ضروری ہے۔ کھیلوںکے ذریعہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے یہ ابتدائی سیڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ وہ پہلے تعلقہ سطح پر جیتنے کی کوشش کریں اور بعدازاں ضلع اور ریاستی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔تقریب کی صدارت اسوسیشن کے صدر سبرامنیا ٹی پی نے ادا کی، کوآرڈینٹر دتاتریہ بھٹ، فزیکل ایجوکیشن انسپکٹر گروراج ایچ وغیرہ موجودتھے۔
