وزیر اعلیٰ بسواراج بمئی کو کمپنیوں نے دی دھمکی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور : بنگلور کی آئی ٹی کمپنیوں نے آج وزیر اعلیٰ بسواراج کو دھمکی دی ہے کہ اگر بنگلور کے حالات نہیں سدھارے جاتے ہیں تو وہ اپنی کمپنیوں کو دوسری ریاست میں منتقل کرینگے ۔ بنگلور رنگ روڈ کمپنیز اسوسیشن ( او آر آر سی اے ) نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر انتباہ کیا ہے کہ شہر کے اہم سڑکوں پر موجود کمپنیوں کو بارش کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے ، بارش کے ٹہرنے سے اور سڑکوں پر پانی کا بہائو نہ ہونے کی وجہ سے قریب 225 کروڑ روپیوں کا نقصان درج کیا گیا ہے ۔ اس وجہ سے یہاں کاریڈار کے علاقے میں، کے آرپورم اور سلک بور جنکشن میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا جائے ، اسکے علاوہ بی یم ٹی سی اولوو بسوں کو جاری کیاجائے  ، سائکل سواروں کے لئے علیحدہ ٹریک ، واک پاتھ کی تعمیر کا لازمی بنایا جائے ، اگر ان تمام مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتاہے وہ کمپنیوں کو دوسری جگہ پر منتقل کیا جائیگا۔