سرسی:۔کئی مہینوں تک متنازعہ بیانات سے دور رہتے ہوئے اپنے علاج میں مصروف اترکینرا حلقہ کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے صحت یابی کے بعد اپنی پرانی عادت کے مطابق دوبارہ متنازعہ اور اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے سامنے آگئے ہیں ا ور ان کے تازہ بیانات سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہےہیں۔سداپور کے پروگرام میں اننت کمار ہیگڈے نے کہاکہ ’’ساحلی پٹی کے اضلاع مکمل طورپر غداروں کی جگہ بن چکے ہیں، ساحلی پٹی کی ترقی کی سہولیات غدار لوگ حاصل کر ر ہےہیں، منگلورو کے اصل مکین کیرلا والے بن گئےہیں، منگلورو ہمارے ہاتھوں سے نکل رہاہے،وہاں صرف بڑے بڑے بھاشن دئیے جاتےہیں لیکن وہاں ترقی کا فائدہ کیرلاوالے اُٹھا رہے ہیں ، اگر ترقی کافائدہ اچھوں کو ملتاہے تو کوئی بات نہیں، ہمارے ضلع ، شہر کی ترقی کا فائدہ ہمیں خود حاصل کرنا چاہئے، ہم لوگ دوسری جگہوں پر جا کر معمولی تنخواہوں پر چاکری کررہے ہیں، اترکنڑا ضلع کو ترقی کی راہوں پر لےجانے کے لئے اقدامات اٹھائےگئےہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع میں بھی منگلورو کی طرح بہت بڑا پورٹ ،ائیر پورٹ اور شاہراہوں کی تعمیر ہوگی اس کے بعد ہی ہم چین سے بیٹھیں گے۔ ہیگڈے جو مسلسل اُترکنڑا میں ایم پی انتخابات میں جیت درج کرتے آئے ہیں، اب نیا دعویٰ کیا ہے کہ اگلے انتخابات یعنی سال 2024کے اندروہ یہ سب کر دکھائینگے۔
