سیلاب متاثرہ علاقوںمیں وزیرایشورپا اورارگا نے کیا دورہ 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:ضلع کے سیلاب کی وجہ سے نقصان شدہ علاقوںکا سروے کیا گیا۔ ابتدائی طور پر 418 کروڑ روپئے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس بات کا اظہار ضلعی نگران کار وزیر کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ آج سیلاب سے نقصاندہ علاقے تیرتھ ہلی تعلقہ اور منڈگدے، کے علاقوں کاوزیر ایشورپا اور وزیر ارگا گیانیندر نے جائزہ لیتے ہوئے بعدازاں نامہ نگاروں ملاقات کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورتحال سے نقصان کی زد میں آنے والی کاشتکاری زمین، مکانات، جان ومال ، جانوروں سمیت تمام طرح کے نقصان کیلئے منظم معاوضہ فراہم کیا جائیگا۔ حکومت کے طئے شدہ معاوضہ کے علاوہ افزود معاوضہ جاری کرنے کی بھی کوشش کی جائیگی۔ انہوںنے بتایا کہ سیلاب سے نقصاندہ علاقوں کا سروے اگلے 4 دنوں میں مکمل کیا جائیگا اور اسکی رپورٹ ملنے کے ساتھ ہی معاوضے کی فراہمی پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی وزیر ارگا گیانیندر نے کی ہے۔وزراء نے زمین ڈھلنے سے نقصان کی زد میں آنے والے پہاڑی علاقے جیسے کوڑیگے کے ہیگاروبیٹہ ، بھارتی پورہ کے قریب خستہ حال ہائی وے، یڑےہلی تالاب کے قریب ڈھلوان کے گرنے والے مقام ، یوگی نرسی پورہ کے قریب ہولی گڈہ اور گیرولی کے قریب خستہ حال سڑک کا جائزہ لیا۔ اس دوران بتایا گیا کہ محض ایک دن ہوئی شدید بارش کے نتیجے میں تعلقے کے10 سے زائد چھوٹے پہاڑ و ڈھلوان گر چکے ہیں۔ کئی تالاب پُر ہوچکے ہیں اور اپنی سطح سے اوپر آکر آس پاس کے کھیتوں کو نقصان پہنچاچکےہیں۔ خاص طور پر دیہی علاقوں کی سڑکوں کو زیادہ نقصان پہنچاہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ان تمام علاقوں کا جائزہ لیا جائیگا اور ایک اندازی فہرست تیار کی جائیگی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار ، ضلع پنچایت سی ای او ویشالی، ایس پی لکشمی پرساد وغیرہ موجودتھے۔