گھٹیا تعمیر کی مخالفت: وٹارے ہٹائو اسمارٹ سٹی بچائو نعرے کے ساتھ احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ:’’وٹارے ہٹائو اسمارٹ سٹی بچائو ‘‘کے نعروں کے ساتھ شیموگہ ناگریکا ہتارکشنا ویدکے یونین نے غیر معیاری تعمیرات کی مخالفت کرتے ہوئے آج 7ویں مرتبہ ڈپٹی کمشنردفتر کے بالقمابل احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ شہر میں خستہ معیاری تعمیرات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مظاہرین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے سوامی وویکانند بڑاونے میں یوتھ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اختیارات میں شامل کھیل میدان مکمل طور پر ادنیٰ معیاروالا بنایا گیا ہے۔ کرکٹ کیلئے انڈور گرائونڈ تعمیرکیا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر نقائص سے بھرپور ہے۔ حالانکہ یہ کام اسمارٹ سٹی کے ایم ڈی چدانند ایس وٹارے کی قیادت میںنہایت گھٹیامعیاری تعمیر کا ثبوت ہے۔ کھیل میدان کی لمبائی صرف110فٹ ہے اور کریس کی لمبائی 66فٹ ہے۔ اسکے علاوہ کئی نکات ہیں جن میں تکنیکی خامی بھری ہوئی ہیں۔ اس گرائونڈ کی لائٹنگ کا نظام بھی خامیوں سے بھرا پڑا ہے۔ فلڈ لائٹ 400سے2000ولٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن تیز رفتاری سے آرہی بال اس روشنی میں دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قریب50لاکھ کی مالیت میںتعمیر کئے گئے اس کھیل کے میدان کی تعمیر کسی تکنیکی ماہرین کی صلح ومشورے کے بغیر تعمیر کرنا کہاں تک درست ہے۔ لہٰذا اس تعمیرات کی مجموعی تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو اسکی تحقیقات رپورٹ پیش کی جانی چاہئے۔ گھٹیا تعمیر کی وجہ کہلانے والے اسمارٹ سٹی کے ایم ڈی سمیت عہدیداروں کے خلاف مناسب اقدامات اٹھانے چاہئے۔ دوبارہ تعمیر کیلئے جو کچھ بھی اخراجات لگیں گے اسکاخرچ عہدیداروں کی جیب سے وصول کرنے پر احتجاجیوں نے دبائو ڈالا۔