150 نشستوں پر بی جے پی کی کامیابی یقینی ہے:یڈی یورپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی150 اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل کریگی۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے کیاہے۔انہوں نے دوڈابلاپورمیں جن اسپندانا پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اگلے اسمبلی انتخابات میں 150 سےز یادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی۔کولار، چکبلاپور حلقوں میں ریاستی وزیرسدھاکرکی جدوجہد سے پارٹی کوطاقت ملی ہے،اس علاقے میں آنے والے انتخابات میں بی جے پی بڑھت ملے گی۔وزیر اعظم مودی کی انقلابی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں کئی تبدیلیاں آئی ہیں،بی جے پی کے خلاف طنز کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو ایوان میں مناسب جواب دیا جا ئیگا ۔