رکشا ڈرائیور محمد غوث نے مسلمان ہونے کا حق اداکیا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔پرائے مال پر ہاتھ صاف کرنےو الے یوں تو موجودہ دورمیں بہت سے لوگ مل جاتے ہیں،لیکن ایمانداری کے ساتھ کسی کے مال کو لوٹانے والے بہت کم لوگ ہیں ،ایسے میں آٹورکشا درائیوروں کے تعلق سے تو لوگوں کو بہت گمان رہتاہے ،مگر شیموگہ شہرکے ایک رکشا ڈرائیورنے ایمانداری کا ثبوت پیش کیااور مسلمان ہونے کاحق اداکیا۔ڈرائیور محمد غوث کے پاس ہفتے کے دن ایک مسافر آٹو رکشا میں سوارہوئی تھی،شکاری پورتعلقہ کی شاہ تاج بانونے اپنے ساتھ لائی ہوئی ہیانڈ بیگ کو سیٹ کےپیچھے رکھاتھااور ایک ہاتھ میں اپنے بچے کو لی ہوئی تھیں،جب وہ اپنی منزل پر پہنچی تو وہ بیاگ بھول کر آٹو رکشا میں ہی چھوڑ گئی تھیں۔جب گھر پہنچی تو انہیں خیال آیاکہ وہ اپنا بیاگ آٹو رکشامیں چھوڑ چکی ہیں تو انہوں نے فوراً اس تعلق سے دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی تھی،لیکن آٹونمبر یا تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو بیاگ تلا ش کرنے میں پریشانی ہورہی تھی،دوسرے دن جب آٹو ڈرائیور محمد غوث کو یہ بات معلوم ہوئی کہ ان کے آٹومیں بیاگ رکھا ہواہے تو وہ فوراً مسافرکے گھر پہنچے اور انہیں اطلاع دی کہ ان کے پاس وہ بیاگ موجودہے،پھر اس کے بعد ایس پی لکشمی پرسادکی موجودگی میں محمد غوث کے ذریعے وہ بیاگ شاہ تاج بانو کو لوٹایا گیا ۔ بتایاگیاکہ بیاگ میں 40 گرام سونےکے زیورات تھے، جس کی مالیت اندازاً2 لاکھ روپئے ہے۔ایس پی لکشمی پرسادنے محمد غوث کی ایمانداری کو سراہا اور انہیں سرٹیفکیٹ پیش کیا۔