نتیش کمار ہوں گے 2024کے عظیم اتحاد یوپی اے کے امیدوار

نیشنل نیوز
پٹنہ :۔بدلے ہوئے سیاسی حالات کے پیش نظر وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار ہی 2024کے عظیم اتحاد اور یوپی اے کے امیدوار ہوںگے۔وزیراعلیٰ نتیش کمار ملک کے تمام سیکولر پارٹیوں سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ اب وہ جلد ہی لالو پرساد کے ہمراہ سونیا گاندھی سے ملاقات کریںگے اس کا انکشاف ریاستی آر جے ڈی کے جگدانند سنگھ نے آج اخباری نمائندوں سے ایک خاص ملاقات میں کیا۔آر جے ڈی کے صدر جگدانند سنگھ کا کہنا ہے کہ لالو پرساد یادو نے جس کو بھی وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار مانا ہے، وہی وزیر اعظم بن گیا ہے۔ ایسا ایک بار نہیں دو بار ہو چکا ہے۔ انہوں نے اب نتیش کمار کو پی ایم مان لیا ہے، نتیش بھی پی ایم بنیں گے۔چھوٹی پارٹی کے نتیش جی ہوں یا بڑی پارٹی کے تیجسوی یادو۔ بہار کے لوگوں نے مان لیا ہے کہ نتیش جی ہماری طرف سے امیدوار ہیں۔ ہماری ریاست میں اس پر کوئی بحث نہیں ہے۔ نتیش ان لوگوں میں سب سے سینئر ہیں جو سوشلسٹ تحریک میں سرگرم لیڈر ہیں۔ شرد جی اپنی عمر پار کر چکے ہیں۔ لالو پرساد جی سب سے سینئر ہونے کے باوجود مسائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ گاندھی اور لوہیا کو ماننے والوں میں نتیش جی سب سے بڑے ہیں۔جگدانند سنگھ نے کہا کہ بہار میں کوئی بھی پارٹی ہو، اس نے قبول کیا ہے کہ نتیش کمار ہماری طرف سے وزیر اعظم کے امیدوار ہیں۔ سوشلسٹ تحریک میں سرگرم رہنے والوں میں نتیش کمار سینئر ہیں۔ شرد یادو عمر کو پار کر چکے ہیں۔ جب کہ لالو پرساد سب سے سینئر ہیں، لیکن وہ مسائل سے چھٹکارا نہیں پا رہے ہیں۔