سرا یم وی فرسٹ گریڈ سرکاری کالج بھدراوتی میں ایک روزہ کارگاہ کا اہتمام 

ڈ سٹرکٹ نیوز
بھدراوتی؛۔ سرکاری فرسٹ گریڈ کالج نیو ٹاون بھدراوتی میں ایک روزہ خصوصی کارگارہ کا اہتمام بعنوا ن” اردو زبان آزادی سے پہلے اور آ زادی کے 75 سال بعد”منعقدکیا گیا تھا ۔ جلسہ کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر دھننجئےنے سنبھالی ۔جلسہ کی ابتداء کامرس کے طالب علم سعیدکی قرآت سے ہوئی۔ استقبالیہ کلمات سال سوم کی طالبہ فزا خانم نے ادا کئے۔سال سوم سے ریشما بانو ، اقصیٰ فرحین اور فہد صادق نے اپنے تاثرات بیان کئے۔صاحب وسائل کی حیثیت سے پروفیسر عابد سلمہ سرکاری فرسٹ گریڈ کالج چنگیری اور ڈاکٹر سیدہ نازنین لیکچرار سہیادری آرٹس کالج شیموگہ کو مدعو کیا گیاتھا۔ جلسے میں پہلا خطاب ڈاکٹر سید نازنین کا رہا،جنہوں نے کہاکہ اردو زبان کی تاریخ سے متعلق شاعرعلامہ اقبال کی نظم بہترین انداز میں پیش کی۔ پروفیسر عابد سلمہ چنگیری نے بھی بہترین انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے صدارتی کلمات میں پرنسپل ڈاکٹردھننجئے نے شعبہ کی تعریف کرتے ہوئے زبان کی اہمیت اور جمہوری ملک میں اس کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔اس موقع پرکنڑ اکی پروفیسر شیلجہ ا یس ہو سلور نے بھی دکنی اردوکے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا،انگریزی کے پروفیسر محمد نجیب ایم ، پروفیسر مزمل خان شعبۂ تاریخ ، پروفیسر ناصر خان ایکنامکس اور اکرم پاشاہ نے بھی اردو زبان سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔ آ خر میں نور اللہ شریف لیکچرار سر یم وی کالج نےاپنے خیالات کااظہارکرتے تعلیم کے ساتھ اخلاق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کی ضرورت کو آ ج کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔بعدازاں لیکچرر عبد الغفار نے بھی شاعرانہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زندگی کے فلسفہ کو بیان کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ جلسہ بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔