سولے بیل میں آواروں کتوں اور خنزیروں کا مسئلہ حد سے تجاوزہورہاہے:کارپوریشن ان مسائل کوحل کرے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ۔شہر کے سولے بیل 5ویں اور 6ویں کراس شانتی نگر میں آوارہ کتوں اورخنزیروں کا مسئلہ درد سر بن چکا ہے۔اس مسئلے سے پریشان یہاں کے رہائشی نے شیموگہ کارپوریشن انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ جلدازجلد اس مسئلے کا کوئی مناسب حل نکالیں۔ مقامیوں نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ یہاں کے پانچویں اور چھٹویں کراس شانتی نگر سولے بیل میں خنزیروںاورآوارہ کتوںکی تعداد حد سے تجاوز کرگئی ہے۔ آوارہ کتے رہائشوں کے مویشیوں اورمرغیوں کا شکار کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں نقصان پہنچ رہا ہے۔اسکے علاوہ یہ کتے چھوٹے بچوں کو نقصان پہنچارہے ہیں۔اسی طرح خنزیروں کی بڑھتی ہوئی تعدادنے یہاں کے مقامیوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔ خنزیر جو نالیوں میں گھس جاتے ہیں اورنالیوں کی گندگی کو پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔رات کے وقت انکی بے تحاشہ آوازوں کی وجہ سے نیندیں حرام ہورہی ہیں ۔جملہ طور پر کہا جائے تو ان آواروں کتوں اورخنزیروں کی وجہ سے یہاں کے مقامیوں کو کئی ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لہٰذا مقامیوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلدازجلد اس جانب اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس مسئلے سے نجات دلائی جائے۔ اس موقع پر مقامیوں میں انور خان، سید غوث محی الدین وغیرہ موجودتھے۔