چکمگلورو:۔چکمگلور کے رکن اسمبلی وبی جے پی کے نیشنل جنرل سکریٹری سی ٹی روی کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سےشہر کے تعلق آفس سے احتجاجی ریلی نکالی اور آزاد پارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں ہزاروں کارکنوں اور لیڈران شریک تھے۔کانگریس آئی لیڈران میں ضلعی صدر ڈاکٹر کے پی امشومنت،سابق ایم یل سی گایتری شانتے گوڈا،سابق صدر ڈاکٹر وجے کمار،کانگریس اقلیتی مورچہ کے صدر نیاز احمد،سابق ضلع پرشید صدر کے محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا کے خلاف سی ٹی روی نے جو نازبیا بیان دیاہےوہ قابل مذمت ہےا ور وہ اس بیان کیلئےمعافی مانگے اور اپنےعہدے مستعفی ہوجائیں۔رکن اسمبلی سی ٹی روی کو کوئی حق نہیں کہ وہ سدا رامیا کے خلاف بولے وہ خود اپنے حلقے کی ہی خبر نہیں رکھتے ایسے میں دوسروں پر انگلی اٹھانا قابل مذمت ہے،سی ٹی روی آج اربوں روپیوں کی جائیدادکے مالک ہیں،لیکن اس تعلق سے انہیں کوئی بھی سوال نہیں کرتا ،حکومت کو چاہیے کہ وہ ای ڈی کے ذریعے سے سب سے پہلے اس کی تحقیق کرے ۔مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت اپنے سیاسی فائدہ کیلئےعوام میں فرقہ پرستی کا زہر گھول رہی ہے جو انکی گندی سیاست کا خطرناک کھیل ہے۔
