ساگر مجلس منتظمہ جمعیۃ المسلمین کی انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل ہوچکی ہے:محمد شفیع اُللہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:۔مجلسِ منتظمہ کمیٹی کی تشکیل کو لیکرطویل عرصے سے جو کشمکش جاری تھی اُسے ختم کرتے ہوئے اب کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے،اس لئے ساگرکی عوام نے پوری طرح سے تعائون کیاہے۔اس بات کااظہار ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر محمد شفیع اُللہ نے کیاہے۔انہوں نے بتایاکہ ساگرمیں مرکزی کمیٹی مانی جانے والی مجلس منتظمہ جمعیۃ المسلمین کی انتظامیہ کمیٹی کی معیاد مکمل ہوئے دو سال بیت چکے تھے،لیکن اس کمیٹی کی سراز نوتشکیل کو لیکر تعطل برقر ارتھا،حال ہی میں میں نے ساگرکے دورےکے دوران یقین دلایاتھاکہ جلدہی کمیٹی کی تشکیل کی جائیگی،میں نے اپنے وعدے کے مطابق جمعہ کے دن مجلس منتظمہ،جمعیۃ المسلمین کی انتظامیہ کمیٹی کی جنرل باڈی میٹنگ کا اہتما م کیاتھاجس کے بعد مقامی لوگوں نے کمیٹی کو تشکیل دینے کیلئے میرا تعائون کیا۔11 افراد پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے،جس میں رضوان،سیدطاہر،جمیل رضوی،عطا اُللہ،نوراحمد،آصف،نذیر،جاوید،وسیم کو منتخب کیاگیاہے۔اس کمیٹی کی تشکیل دینے کے دوران ریاستی وقف بورڈکے رکن یعقوب،ضلع مشاورتی کمیٹی کے نائب صدر جمیل احمد،ضمیراحمد،داداپیر،ریاض احمد،اشفاق ،محمد یحیٰ،امیر پاشاہ،فخر الدین صدیقی،نوشادبلکی وغیرہ موجودتھے۔جلدہی صدرو دیگر عہدیداران کااعلان کیاجائیگا۔