اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی لگانے کی ہورہی ہے تیاری:ایم ٹی بی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔اس بات کی اطلاع ریاستی وزیر ایم ٹی بی ناگراج نے دی ہے ۔ انہوں نے ہوس کوٹے تعلقہ کے ایک سرکاری اسکول کو اپنے ذاتی خرچ سے 25 ڈیسک کا تحفہ دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ موبائل فون کے زیادہ استعمال کے وجہ سے بچوں کے ذہنی نشونماپر زیادہ اثر ہورہا ہے اور نتائج میں بھی فرق آرہاہے۔اس سلسلے میں وزیر تعلیم کے ساتھ تبادلہ خیال کیاجائیگا اور معقول اقدامات اٹھانے کیلئے سفارش کی جائیگی۔انہوں نے بتایاکہ سرکاری اسکولوں کی ترقی کیلئے اپنے ذاتی خرچ سے کتابیں، ڈیسک ،پینے کے پا نی کی سہولت،کمپیوٹر اور اسکول کی ترقی کیلئے دیگر سازوسامان مہیا کررہاہوں۔