زیر سماعت قیدی کی جیل میں ہوئی وفات

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شیموگہ سینٹرل جیل میں ایک قیدی کی وفات ہوئی ہے۔سال2020 سے وہ جیل میں تھا،آج صبح طبیعت بگڑنے کی وجہ سے اس کی موت واقعہ ہوئی ہے۔سومن کوپہ کے ساکن ابوصالح قتل کے معاملے میں جیل میں بندتھا،اس تعلق سے کوٹے پولیس تھانے میں معاملہ درج ہے۔اطلاعات کے مطابق ابوصالح کو آج صبح دل کادورہ پڑاجس کی وجہ سے جیل میں ہی دم توڑچکاہے۔اطلاع پاکر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلوامنی نے جیل کا معائنہ کیااور آگے کی کارروائی کیلئے اہلکاروں کو احکامات جاری کئے۔