کورونا پیاکیج انتہائی غیر اطمینان بخش ہے: یمونا رنگے گوڈا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ کوویڈ19 کی دوسری لہر لاک ڈائون کے درمیان حکومت نے 250.1کروڑ کا خصوصی مالی پیاکیج کا اعلان کیا ہے اوریہ اعلان انتہائی مایوس کن ہے اس سے غریب اور درمیان طبقے کو کسی طرح کا فائدہ نہیں ہوگا۔یہ الزام کارپوریشن کی اپوزیشن لیڈر یمونا رنگے گوڑا نے لگایا ہے۔ انہوں نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس وقت اشیاء ضروری کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں حکومت کے اس ایک پیاکیج کی قیمت اس مشکل وقت میں رائی کے دانے کے برابر ہی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔اس پیاکیج سے سینکڑوں محنت کش طبقے چھوٹ چکے ہیں ، مثال کے طور پر مندروں و مسجدوں کے پیشوا،میڈیا اور صحافی، گھروں میں رہ کر کپڑوں کی سلائی کرنے والی خواتین ٹیلرس، نجی بس ڈرائیورس، اسطرح اوربھی کئی شعبے ہیں جنہیں اس پیاکیج سے دور رکھا گیا ہے۔ ریاستی سطح پر جملہ 26.1کروڑ راشن کارڈ صارفین ہیں جنہیں کم ازکم 10 ہزار روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا جانا چاہئے تھا تاکہ ریاست بھرکے یہ غریب خاندانوں کو مناسب مدد فراہم ہوسکتی تھی۔عوام میں پیاکیج کو لیکر اس بات کا غم وغصہ نظرآرہا ہے کہ حکومت نے کوویڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے کسی طرح کی مالی امداد کا اعلان نہیں کیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ اسطرح وزیر اعلیٰ نے ریاست کی عوام کو مالی معاوضہ دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔عوام کے ٹیکس کو جمہوری نظام کے تحت اقتدار چلارہی حکومت عوام سے حاصل کئے ہوئے پیسوں کو عوام کے مشکل وقت میں بھی استعمال میں لائے بغیر بےسہارا چھوڑ رہی ہے یہ نہایت ہی افسوس کا مقام ہے۔ کہتے ہوئے غم وغصے کا اظہار کیا ۔