دہلی:۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء (FMCG)، تمباکو کی مصنوعات، موبائل فون اور شراب سمیت پانچ بنیادی صنعتوں میں غیر قانونی کاروبار کی وجہ سے 2019-20 میں ٹیکس کے طور پر سرکاری خزانے کو 58521 کروڑ روپے کا نقصان پہنچاہے۔ صنعتی ادارہ ایف آئی سی سی آئی( FICCI )نےاپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ان صنعتوں میں غیر قانونی کاروبار کا حجم 2019-20 میں 2.60 لاکھ کروڑ سے کچھ زیادہ تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ اہم صنعتوں میں ہوئے مجموعی طور پر غیر قانونی کاروبار مین ایف ایم سی جی صنعت کی حصہ داری 75 فیصدی تھی۔ حکومت کو ہونے والے مجموعی نقصان میں دو سب سے زیادہ ریگولیٹیڈ اور ہائی ٹیکس والے تمباکو پروڈکٹس اور شراب ہیں۔ حکومت کو ہوئے مجموعی ٹیکس نقصان میں ان دونوں کی قریب 49 فیصدی حصہ داری ہے۔ان پانچ شعبوں میں غیر قانونی تجارت کی وجہ سے ، حکومت نے ایف ایم جی سی کھانے کی اشیاء میں 17074 کروڑ کے ٹیکس کا نقصان ہوا۔ شراب کی صنعت نے 15262 کروڑ، تمباکو کی صنعت 13331 کروڑ اور ایف ایم سی جی گھریلو اور نجی استعمال کی صنعت کو 9995 کروڑ کا نقصان ہوا۔ موبائل فون انڈسٹری میں 2859 کروڑ روپے کے ٹیکس کا نقصان ہوا۔ایف آئی سی سی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پانچ اہم صنعتوں میں غیرقانونی کاروبار کی وجہ سے 2019-20 کے دوران قریب 16 لاکھ لوگوں کو اپنی نوکری گنوانی پڑی۔ اس دوران ایف ایم سی جی اجناس میں سب سے زیادہ 7.94 لاکھ نوکریاں گئیں۔ اس کے بعد تمباکو انڈسٹری میں 3.7 لاکھ، ایف ایم سی جی گھریلو و نجی استعمال کی انڈسٹری میں 2.98 لاکھ اور شراب انڈسٹری میں 97000 نوکریاں گئیں۔ اس کے علاوہ موبائل فون صنعت میں 35 ہزار لوگوں کی ملازمت چلی گئی۔
