شیموگہ:۔شیموگہ شہرکے آر ایم ایل نگر کے سماجی کارکن سید نوراُللہ آج شیموگہ ضلع کانگریس میں شمولیت حاصل کی۔اپنے حامیوں و مداحوں کے ساتھ مل کرآر ایم ایل نگر سے ریالی کی شروعات کی اور پارٹی دفتر پہنچے۔اس سے پہلے سید نوراللہ ایس ڈی پی آئی سے جڑے رہے تھے ۔علاقے میں ان کی سماجی خدمات کے عوض انہیں خاصی شناخت حاصل ہے۔پارٹی دفترمیں انہوں نے کانگریس کے ضلع نگران،دروا نارائن، سعید احمد،ڈی سی سی صدر ایچ ایس سندریش ،اسماعیل خان و دیگر لیڈروں کی موجودگی میں کانگریس جھنڈااٹھاتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیارکی۔اس موقع پرکے پی سی سی کے ترجمان پرسنناکمار،کے پی سی سی پسماندہ طبقات کے ریاستی صدر مدھوبنگارپا،کانگریس کے سینئرلیڈر اسماعیل خان،عارف خان عارو،ایچ سی یوگیش، آفتاب پرویز،عمران خان وغیرہ موجودتھے۔
