شیموگہ میں بلاک فنگس کے9معاملوںکی نشاندہی،مذاق نہ اُڑائیں یہ ہے حقیقت
شیموگہ:۔کوروناکےرہتے ہوئے فنگس یعنی موکورمائکوسس (بیلاک فنگس) کی بیماری بھی لوگوں میں تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی ہے،شیموگہ میں اب تک اس مرض سے متاثر ہونے والے9 افرادکی نشاندہی کی گئی ہے۔ان میں سے8لوگ سرکاری اسپتال میں اور ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔جو لوگ کوروناکے مرض سے شفایاب ہورہے ہیں وہ موکورمائکوسس (بیلاک فنگس) کاشکار ہورہے ہیں۔دراصل یہ فنگس مریض کی ناک سےہوتے ہوئے چہرے پر بہت اثر کرتاہے۔عام طور پر آکسیجن پانےوالے مریض اس مرض کا شکار ہوتے ہیں۔ابھی بیلاک فنگس کے تعلق سے لوگوںمیں واقفیت بھی نہیں ہوئی ہے ،اتنے میں وائٹ فنگس نامی مزید ایک فنگس لوگوں کی جانوں کا دشمن بنا ہواہے۔وہائٹ فنگس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ پھیپھڑوں کے انفیکشن کی اہم وجہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فنگس انسان کی جلد، ناخون، منھ کے اندرونی حصے، آنت، کڈنی، اعضائے مخصوصہ اور دماغ پر بھی بے حد برا اثر ڈالتا ہے۔ پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل (پی ایم سی ایچ) میں مائیکرو بایولوجی محکمہ کے ہیڈ ڈاکٹر ایس این سنگھ نے اس بیماری اور پٹنہ میں ملے چار مریضوں کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں مریضوں میں کورونا جیسی علامتیں تھیں۔ ان مریضوں کا تینوں (ریپڈ انٹیجن، ریپڈ اینڈی باڈی اور آر ٹی-پی سی آر) ٹیسٹ کرایا گیا، لیکن تینوں ہی رپورٹ نگیٹیو برآمد ہوئیں۔ ان مریضوں پر کورونا سے متعلق دوائیں بھی اثر نہیں کر رہی تھیں۔ ایسے حالات میں مزید جانچ کے بعد پتہ چلا کہ ان پر وہائٹ فنگس کا اثر ہے۔
