سال2019 سے اب تک 7 لاکھ سے زائد پنشن درخواستیں منسوخ کی گئی 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ریاستی حکومت کے اعداد وشمارات سے واضح ہوتاہے کہ2019 سے لیکر اب تک 7/ لاکھ سوشل سیکورٹی پنشن درخواستوں کو مسترد کر دیا گیاہےتاکہ شہریوں کے ڈیٹا بیس کو نا اہل یا بوگس فائدہ اٹھانے والوں کو ختم کیا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ حکومت 451 کروڑ روپے بچانے میں کامیاب رہی ہے، جب کہ پنشن کا سالانہ خرچ 9483.51 کروڑ روپے ہے۔محکمہ ریونیو کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے اب تک 30 لاکھ درخواستوں کے مقابلے 22.69 لاکھ سوشل سیکیورٹی پنشن منظور کی گئی ہیں۔ پنشن کی 39597 درخواستیں زیر التوا ہیں۔فی الحال کرناٹک میں بڑھاپے، معذوری، بیواؤں، غیر شادی شدہ/طلاق شدہ خواتین، ٹرانس جینڈر، تیزاب کے حملے کے متاثرین اور اینڈوسلفان کے مریضوں کا احاطہ کرنے والی نو ماہانہ پنشن فراہم کرتا ہےجوکہ جملہ 75.90 لاکھ پنشنرز ہیں۔سماجی تحفظ اور پنشن کے ڈائریکٹر ڈی ایم ستیش کمار نے بتایاکہ ایک خصوصی سیلف موٹیویشن تصدیقی مہم میں پانچ لاکھ پنشن منسوخ کرنے میں کامیاب ہوئے جس میں ایک ڈیٹا بیس تمام گاؤں کے کھاتہ داروں کو تصدیق کے لیے بھیجا گیا تھا۔” بوگس فائدہ اٹھانے والوں کو ختم کرنے کیلئےشہریوں کے ڈیٹا بیس کو مربوط کرتے ہوئے، 2019 سے اب تک 7/ لاکھ سوشل سیکورٹی پنشن کی درخواستیں یا تو مسترد یا پھر منسوخ کر دی گئی ہیں۔