بنگلورو:۔کرناٹک میں بی جے پی کے سابق وزیر رمیش جارکی ہولی اب سیکس سی ڈی اسکینڈل سے متعلق اپنے دعوے کو ٹال رہے ہیں۔ انھوں نےکہاکہ ابھی میں ہائی کمان سے بات کر رہا ہوں، کچھ نہیں کہہ سکتا۔ معاملہ عدالت میں ہے، بات نہیں کر پائیں گے۔ یہ کہتے ہوئےاپنے دعویٰ سے انحرا ف کررہے ہیں۔یہ وہی جارکی ہولی ہے، جس نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار نے دیگر لیڈروں کے ساتھ مل کر 120 لوگوں کی فحش سی ڈیز بنائی ہیں۔خود جارکی ہولی کا قابل اعتراض ویڈیو مارچ 2021 میں وائرل ہوا تھا۔ اس کے بعد انہیں وزارتی عہدہ چھوڑنا پڑا۔ اتنے مہینوں کی خاموشی کے بعد اور انتخابات سے محض دو ماہ قبل ان کا اچانک متحرک ہونا کئی سیاسی اشارے بھی دے رہا ہے۔جارکی ہولی نے الزام لگایا کہ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے ان کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے فحش ویڈیوز بنائے ہیں۔ انہوں نے 2 فروری کو وزیر داخلہ سے ملاقات کی تھی اور سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اب انہوں نے اچانک یو ٹرن لے لیا ہے۔پولیس کو 60 سے 100 فحش ریکارڈنگ ملی ہیں رمیش جارکی ہولی نے شاید اب خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن ایک ہفتہ قبل جب انہوں نے انکشاف کیا کہ 120 لیڈروں کی سی ڈیز بنائی گئی ہیں تو ہنگامہ برپا ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے اور اس کیس کو سی بی آئی کو منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈی کے شیوکمار نے ایک گروپ بنایا تھا۔ اس گروپ کے ارکان کو مجھے ہنی ٹریپ کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا۔پولیس نے ایک رکن کے گھر پر چھاپہ مارا تو معلوم ہوا کہ وہاں 60 سے 100 افراد کی فحش ریکارڈنگ موجود ہے۔ ان کی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ ہو چکی ہے۔کانگریس لیڈرشیوکمار نے کہاکہ جارکی ہولی، جہاں چاہو شکایت کرلے۔اس معاملے میں ڈی کے شیوکمار کہتے ہیں کہ جارکی ہولی جہاں چاہیں شکایت کر سکتے ہیں، اور تحقیقات کروائیں۔وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ کرناٹک کی سیاست میں سبھی جانتے ہیں کہ جارکی ہولی اور ڈی کے شیوکمار کے درمیان کئی سالوں سے جھگڑا چل رہا ہے ۔انتخابات سے پہلے کئی لیڈروں کے فحش ویڈیوز سامنے آسکتے ہیں کرناٹک کے سینئر صحافی اشوک چندرگی کہتے ہیںکہ ‘ایس آئی ٹی نے اس معاملے کی جانچ کی تھی۔ انہوں نے جارکی ہولی کو کلین چٹ دے دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ریپ نہیں بلکہ رضامندی سے جسمانی تعلق ہے۔جون 2021 میں، کرناٹک ہائی کورٹ نے ایس آئی ٹی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جس لڑکی کا جارکی ہولی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوا ہے، وہ دوسرے لیڈروں کو بھی بلیک میل کر رہی تھی۔ ان کے خلاف مزید 14 افراد نے بیانات دیے ہیں۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کرناٹک میں جن 120 لوگوں کی ویڈیوز بنائی گئی ہیں، ان میں سے 50 سے زیادہ سیاسی رہنما ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی طرح کی ایک ویڈیو تفتیشی افسر کی بھی بنی ہے تاہم ابھی تفتیش جاری ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے اور کس نے بنائی ہے۔ایک اسٹوڈیو میں مختلف مقامات پر شوٹ کی گئی ویڈیوز کو ایڈٹ کیا جا رہا تھا۔ ایس آئی ٹی کی جانچ ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی تھی۔ یہ بھی سامنے آیا کہ تمام ویڈیوز اصلی نہیں تھیں۔یہاں جعلی ویڈیوز بھی بنائی جا رہی تھیں۔ لڑکیوں کو بھیج کر لیڈروں کی فحش ویڈیوز بنائی جا رہی تھیں۔ یہ گروہ لوگوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا رہا تھا۔چندرگی بتاتے ہیں کہ ‘جرکی ہولی نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، ورنہ انتخابات سے پہلے کئی لیڈروں کے فحش ویڈیوز منظر عام پر آسکتے ہیں۔جب 150 ویڈیو بنائے گئے تو حکومت کیوں خاموش ہے۔کانگریس کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے قانونی سیٹ سکریٹری سوریہ مکندراج کہتے ہیں- ‘رمیش جارکی ہولی 150 فحش ویڈیوز بنانے کا دعوی کر رہے ہیں۔ وہ یہ کیوں نہیں بتا رہے کہ انہیں یہ نمبر کیسے معلوم ہوا اور یہ سی ڈیز کہاں ہیں۔مکندراج مزید کہتے ہیںکہ ‘وہ کہہ رہے ہیں کہ تفتیشی افسر کا ایک فحش ویڈیو بھی بنایا گیا ہے۔ وہ یہ کیوں نہیں بتا رہے کہ یہ تفتیشی افسر کون ہے؟ وہ سامنے کیوں نہیں آرہے؟ جارکی ہولی کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔سینئرصحافی بیلگور سمیع اللہ کہتے ہیںکہ ‘انتخابات سے صرف دو ماہ قبل اچانک جارکی ہولی کیوں سرگرم ہو گئے؟ اس کی ویڈیو بنانے والی لڑکی کے ساتھ نیوز چینل سے برطرف رپورٹر اور کیمرہ مین بھی شامل تھے۔ ایس آئی ٹی نے اس زاویے سے تفتیش کیوں نہیں کی؟ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان تینوں نے مکمل منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے پیچھے والے کیوں نہیں مل رہے؟۔
