بنگلورو:۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے آج کوروناکے سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے مزید14 دنوں کیلئے لاک ڈائون میں توسیع کی ہے۔کوویڈکی روک تھام کیلئےلاک ڈائون میں توسیع کرنا ضروری قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ اس لاک ڈائون میں فی الوقت صبح6بجے سے10 بجے تک روزمرہ کی اشیاء کیلئے چھوٹ دی جائیگی،جون7 تک لاک ڈائون نافذ رہے گا ، اس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیاجائیگا۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بیلاک فنگس کے مریضوں کوسرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کیاجائیگا۔
