ممبئی: ملک کے بڑے صنعت کار اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے خاندان کو دھمکی دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے لینڈ لائن نمبر پر ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں فون کرنے والے نے اسپتال کو بم سے اڑانے اور امبانی خاندان کے کچھ افراد کے نام پر دھمکی دی۔ پولیس کے مطابق آج سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے لینڈ لائن نمبر پر موصول ہونے والی کال پر کچھ نامعلوم افراد نے اسپتال کو بم سے اڑانے اور امبانی خاندان کے کچھ افراد کے نام پر دھمکی دی ہے۔ ساتھ ہی اس واقعہ کو جرم سمجھتے ہوئے ڈی بی مارگ پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ پولیس فی الحال اس معاملے میں کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسپتال سے شکایت موصول ہوئی ہے اور ہم اس کی تحقیقات شروع کر رہے ہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی امبانی کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ پھر ممبئی پولیس کے مطابق اس طرح کی 8 دھمکی آمیز فون کالز ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے ڈسپلے نمبر پر کی گئیں۔ ساتھ ہی فون کرنے والے نے دھمکی دی تھی کہ صرف 3 گھنٹے میں امبانی کے پورے خاندان کو تباہ کر دیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ 2021 میں ممبئی میں مکیش امبانی کی رہائش گاہ اینٹیلیا کے باہر سے 20 جیلیٹن اسٹکوں والی ایک کار بھی برآمد ہوئی تھی۔ساتھ ہی ایک نوٹ بھی ملا جس میں مکیش اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی رہائش گاہ اینٹیلیا کے قریب سے ملنے والی ایک اور ایس یو وی کے اندر سے کچھ نمبر پلیٹیں بھی ملی ہیں اور یہ نمبر پلیٹس امبانی کی حفاظت میں رکھی گئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں سے ملتی جلتی تھیں۔
