سادلی کے سڑکوں کی بد حالی پر دیہاتیوں کی ناراضگی فوٹو ویڈیو گرافی نہ کرنے رکن پارلیمان کی تاکید کرنے کا ویڈیو وائرل 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چکبالاپور:۔چکبالا پور ضلع کے سدلگٹہ تعلقہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ایم پی نے صحافیوں کو اس منظر کی فلم نہ بنانے کی تنبیہ کی جہاں گاؤں والے سڑک ترقی کا مطالبہ کر رہے تھے۔کولار لوک سبھا حلقہ کے رکن اسمبلی ایس منی سوامی جنہوں نے سدلگٹہ تعلقہ کے سادلی گاؤں میں گاؤں میں سادلما دیوی کے جاترا مہوتسو میں حصہ لیا اس دوران گاؤں والوں نے اس بات پر ناراضگی ظاہر کی کہ ڈبورہلی سے سا دلي تک سڑک کی حالت ابتر ہو گئی ہے اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اس سڑک کی مرمت یا نئے سڑک کی تعمیر کرنےکا مطالبہ کیا۔اس دوران رکن پارلیمان نے صحافیوں کو تنبیہ کی کہ وہ ابتر سڑک کے خلاف احتجاج کرنے والے گاؤں والوں کے مناظر کی فوٹوگرافی اورویڈیو گرافی نہ کریں عوامی حلقوں میں یہ ناراضگی پائی جارہی ہے عوام کے حقوق کو دبانے کے لیے رکن پارلیمان نے کوشش کی ہے جو باعث تشویش ہے رکن پارلیمان کے اس رویےسے وہ دوبارہ ایک اور تنازعہ کا شکار ہو گئے ہیں۔