EMWI  مارکیٹنگ کمپنی پرپولیس کا چھاپہ

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ :پولیس نے آج شہر کے ساورلین روڈ پر کے کے ٹاورس پر واقع ایم وی مارکیٹنگ کمپنی پر چھاپہ مارا گیاہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایم وی مارکیٹنگ کے دفتر کو پیسوں کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں سیز کیاگیاہے۔چین لنک میں مارکیٹنگ کرنے والی اس تنظیم کے اکاؤنٹس پوری ریاست میں ہیں اور اس تنظیم کے تحت 5800 لوگ کام کر رہے ہیں۔ پولیس چھاپے کے دوران دفتر سے کپڑے، کتابیں اور دستاویزات قبضے میں لیکر دفتر کوسیز کیا ہے ۔ سال2019 سے شیموگہ کے بی ایچ روڈ پر ایس بی آئی بینک کے سامنے واقع تھا۔ اب یہ ساورلائن روڈ پر آئی سری کے سامنے کے ٹاور میں منتقل ہو گیا ہے۔ دیوراجن نامی شخص جو اس کمپنی میں شامل ہوا تھااس نے کمپنی کے متعلق پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کارروائی کو انجام دیا۔شکایت میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک پر نوکریاں خالی ہیں اس بات کاپوسٹر لگا کرنوجوانوں کو متوجہ کیا جاتاہے ۔کم مقدار میں اگر وہ مارکیٹنگ کریں گے تو لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔اسطرح نوجوانوں کے ذہینوں کو گمراہ کیا جاتا ہے۔ ضرورت مند نوجوانوں سے پیسے اکٹھے کیے جاتے ہیں اور کپڑے دے کر مارکیٹنگ کروائی جاتی ہے۔ اس کے لیے ایک امیدوار سے 35800 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔اس شکایت کے بعد محکمہ پولیس نے اچانک یہاں اس بات کی تصدیق نہیں کی بلکہ کئی دنوں سے اس پر کام کر رہی تھی ۔ پولیس نے پہلے کمپنی کا بینک اکاؤنٹ ضبط کیا اور پھر چھاپہ مارا۔ چین مارکیٹنگ خالص دھوکہ دہی کا معاملہ ہے۔پیسے کھونے والے نوجوان ہیں۔ لیکن ساگر کے اس نوجوان نے ہمت کی اور پولیس سے شکایت کی۔