شیموگہ:۔اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں تعمیراتی کاموں کو انجام دیاجارہاہے لیکن شہرکے گارڈ ن ایریاپہلا کراس،بی ایچ روڈ کے بالمقابل دُرگا لاڈج کے قریب پچھلے چھ ماہ سے انڈر گرائونڈ کیبل کا کام انجام دیاجارہاہے لیکن اس کام کو اب تک مکمل نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے یہاں پر تجارت کررہے تاجروں کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ ر ہا ہے ۔ مئی کے مہینے میں یہاں پر انڈرگرائونڈ کیبل کی خرابی کی وجہ سے مرمتی کام انجام دیاجارہاہے لیکن اب تک اس تعلق سے کسی بھی طرح کے مناسب اقدامات اٹھائے نہیں گئے اور یہاں کےتاجروں کو بجلی کی فراہم میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔تاجروں کی جانب سےاسمارٹ سٹی کے اہلکاروں،کارپوریشن کمشنر اور دیگر حکام کو اس تعلق سے بآور کیاگیا لیکن اب تک ان انڈگرائونڈکی مرمت کا کام مکمل نہیں ہوپایاہے۔پچھلے چھ ماہ سے یہاں پرموجود دکانوں کے مالکان کو آنے جانے کیلئے پریشانی لاحق ہورہی ہے اور تاجروں نے اسمارٹ سٹی کاموں کے تعلق سے برہمی کااظہارکیاہے۔
