شیموگہ:۔شیموگہ پریس ٹرسٹ کے صدر اور سینئرصحافی این منجوناتھ کو کرناٹکا حکومت نےجرنلسٹ پینشن کمیٹی کے رکن کے طورپر فائزکیاہے ۔ کرانتی دیپا اخبارکے ایڈیٹر این منجوناتھ اس کمیٹی کے رکن رہیں گے،کنڑا اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے اڈیشنل سکریٹری کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ میں بتایاگیاہے کہ اگلے دوسالوں تک وہ رکن کے طو رپر خدمات انجام دینگے۔اس کمیٹی میں محکمہ اطلاعات اور عوامہ روابط کے ڈائریکٹر صدر کے طورپر خدمات انجام دینگے،جبکہ کمیٹی میں دیگر اراکین میں کنڑاپربھاکااخبارکے ایڈیٹر روی ہیگڈے،کرانتی دیپا اخبارکے ایڈیٹریاین منجوناتھ،ٹی وی18 کے مقامی ایڈیٹر سدھوکالوجی،سینئرجرنلسٹ گائیترشرینواس،ایم ایس راجیندرکماراور کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن کے صدر شیوانند تگلوروشامل رہیں گے ۔ این منجوناتھ کو اس عہدے پر فائزکئے جانے پر شیموگہ کے تمام صحافیوں نے مبارکباد پیش کی ہے ۔
