مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ڈبلیوپی آئی کی جانب سے 15 اکتوبر سے بیداری مہم 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور :آج ہمارے ملک میں متعدد مسائل ہیں، ان میں زیادہ تر مہنگائی اور بے روزگاری ہے جس سے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی جہنم ہوچکی ہے، غریبوں کے زیر استعمال اشیاء کی قیمتیں آسمان چھورہی ہے۔ مہنگائی میں اضافہ اور بے روزگاری کے تعلق سے 15 تا 31 اکتوبر کے درمیان ” ملک بھر میں ہاہاکر۔ بے روزگاری اور مہنگائی کا ملے گا کب حل” نام سے مہم ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے چلائی جارہی ہے ۔اس بات کا اظہار ویلفیئر پارٹی آف کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے کیا ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ آندولن کلیان کرناٹک کے قلبی علاقے میں شمار ہونے والے کلبرگی سے منگلور تک عوامی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے ۔ ملک میں مہنگائی میں اضافہ اور بے روزگاری کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ بے روزگاروں کومہنگائی بھتہ دیاجائے، ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کٹوتی کی جائے، غریبوں کو روزمرہ کی اشیاء کی خریداری کے لئے مالی امداد کی جائے، تمام بی پی یل کارڈ رکھنے والوں کو مفت گیس سلنڈر اور سبسڈی ریفل سلنڈر مہیا کیا جائے، تغذیاتی مسائل سے جوجھ رہے افراد کو انا روزگار کو بحال رکھا جائے، غیر منظم طبقہ جات کو منظم کیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیاجائے۔ خاتون مزدوروں کو یکساں حقوق دینے کے علاوہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔ کالابازاری اور رشوت خوری کو ختم کرنے کیلئے معقول قانون بنایا جائے ۔ان تمام مدعوں کامطالبہ آندولن میں کیا جائے گا ۔ قومی سطح پر عوامی مسائل کےحل کرنےکیلئے آواز اٹھانے والی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا ساتھ دیا جائے ۔ آندولن کے دوران بائک ریالی، پریس کانفرنس، نکڑناٹک کے ذریعے بیداری لائی جائیگی ۔ عوامی مفاد کو نظر انداز کرتے ہوئے مفادات کیلئے کام کرنے والی حکومت کو انتباہ کیاجائے ۔ پریس کانفرنس میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی جنرل سکریٹری حبیب الله خان، ریاض پاشاہ ریاستی خزانچی، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے شعبے خواتین کی ریاستی صدر طلعت یاسمین موجود تھے۔