ملناڈ سپاری کاشتکاروں کےمسئلے کو حل نہ کرنے والی حکومت کو روگ لگاہے: سندریش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔حکومت کو روگ لگاہے،اس لئے وہ ملناڈکے سپاری کاشتکاروں کے مسئلے کو سننے کے بجائے خاموشی اختیارکی ہوئی ہے۔اس بات کااظہار ضلع کانگریس صدر ایچ ایس سندریش نے کیاہے۔انہوں نےآج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ملناڈکے سپاری کاشتکار مصیبت میں ہیں،پیڑوں کو کیڑا لگنے کی وجہ سے فصلیں بربادہورہی ہیں اور کسان خودکشی کرنے کیلئے مجبور ہورہے ہیں،اس سلسلے میں محکمہ باغات کی جانب سےجو ادویات فصلوں کے تحفظ کیلئے دی جاتی ہیں اُس کا کوئی اثر فصلوں پر نہیں ہورہاہے۔حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے اور نہ ہی ماہرین کو اس سمت میں تحقیق کرنے کیلئے احکامات جاری کررہی ہے۔سپاری کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ زراعت سےجڑے ہوئے لوگ بھی پریشان ہورہے ہیں،مرکزی اور ریاستی حکومتیں کسانوں کے نام پر اقتدارحاصل کرتے ہوئے آج کسانوں کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں،ان بدترین حالات میں مرکزی حکومت نے بیرونی ممالک سے سپاری برآمد کرنے کا فیصلہ لیکر کسانوں کیلئے مزید مشکلات پیدا کی ہیں۔بھوٹان سے سپاری کی برآمدگی کیلئے جو فیصلہ لیاہے وہ تمام سپاری کاشتکاروں کیلئے خودکشی کرنے کا بہانہ بن رہاہے،اس لئے مرکزی وریاستی حکومت اس سلسلے میں دوبارہ غورکریں۔اس موقع پر کانگریس لیڈر ایچ سی یوگیش،یمونا رنگے گوڈا،رامے گوڈا،کے ایل جگدیش وغیرہ موجودتھے۔