بنگلور: روزگار کی تلاش اورزندگی گذارنے کیلئے لوگوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا عام بات ہے۔ ایسے تارکین وطن روز معاش کیلئے ریاست کے دیگر اضلاع میں مقیم ہیں انہیں اپنا راشن کارڈ دکھاکر کسی بھی ضلع میںکسی بھی راشن دکان سے اپنا راشن حاصل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ اسکے لئے راشن دکاندار انکار نہیں کرسکتے اگر کوئی دکاندار پورٹیبلیٹی منصوبے کے تحت راشن دینے سے انکار کرتا ہےیا نظرانداز کررہا ہے تو ایسے راشن دکان مالکان کے خلاف حکومت کے ہیلپ لائن نمبر 14445اور ریاستی ہیلپ لائن 1967 سے رابطہ کرکےشکایت درج کرواسکتے ہیں۔ اس بات کی ہدایت محکمہ رسدوخوارک کی جانب سے دی گئی ہے۔ ایک ملک ایک راشن کارڈ منصوبے کے تحت راشن حاصل کرنے کیلئے صارفین کو سنٹرل سے منسلک میرا راشن کارڈ یا 14445 ہیلپ لائن پررابطہ کرنا ہوگا۔ ریاست میں اپنے حصے کا راشن حاصل کرنے کیلئے اندراج کروانا ہوگا۔ گوگل پلے اسٹور کی مدد سے ایپ کو ڈائون لوڈ کرنا ہوگا۔ اسطرح راشن کارڈ صارفین ریاست کے کسی بھی اضلاع سےاپنا راشن کارڈ ، آدھارکار ڈنمبر دےکر بائیو میٹرک کے ذریعہ انگوٹھے کا نشان دیتے ہوئے اپناراشن حاصل کرنے کی ہدایت محکمہ کے کمشنر اقبال نے دی ہے۔
