چتردرگہ:چلکیرے پولیس تھانے کے انسپکٹر جی بی اُمیش کے خلاف چتردرگہ پولیس تھانے میں عصمت دری کا معاملہ درج کیاگیاہے،جبکہ ملزم کے خلاف اُمیش ایف آئی آر درج ہونے کے بعد مفرور ہوچکاہے۔بتایاگیاہے کہ انسپکٹر اُمیش ایک گھرکے خاتون کا مسئلہ حل کرنے کے دوران پہچان بنایاہواتھا، پانچ سال قبل جب وہ داونگیرے میں انسپکٹرکے عہدے پرفائزتھا،اُس وقت ایک خاتون نےاُمیش سے گھر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اس سے رجوع کیاتھا۔کچھ جان پہچان کےبعد انسپکٹرنے خاتون کے ساتھ جنسی حراسانی کی،اس کے بعدخاتون کو بلاک میل کرتارہا،پانچ سے زائد مرتبہ خاتون کااسقاط حمل کروایا۔بتایاجارہاہے کہ اُمیش پہلے ہی دو بیوں کا شوہرہے،اب اس نے متاثرہ خاتون کو بھی تیسری بیون بن کررہنے کیلئے دبائوڈالاتھا اور اس کی بات نہ ماننے پر خاتون کے ماں باپ کو بےگھرکرنے کی بھی دھمکی دی گئی تھی۔خاتون کی شکایت پر سی پی آئی اُمیش کے خلاف سیکشن376/2/K/N،323,504,506کے تحت معاملہ درج کیاگیاہے،ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔
