وجئے پور:۔ یم ایل اے بسونگوڈا پاٹل یتنال کو پاکستان سے بہت زیادہ محبت ہے اس لئے وہ ہر بات میں پاکستان کا نام لیتے ہیں ، اس بات کا اظہار اے آئی یم آئی یم کے قومی صدر اور رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہی ہے ۔ انہوںنے یہاں کے کارپوریشن الیکشن کے انتخابات کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے نہ ہی ہم اپنی باتوں میں پاکستان کا تذکرہ کرتے ہیں البتہ یہاں کے رکن اسمبلی یتنال کو پاکستان سے محبت ہے اس لئے وہ اپنی ہر بات میں پاکستان کا نام لیتے ہیں ۔ لگتاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یتنال کو کہا ہوگا کہ تم پاکستان کانام بار بار لو، اس سے تمہیں کامیابی ملے گی اسی لئے وہ پاکستان پاکستان کہتے رہتے ہیں ۔مزید انہوںنے کہا کہ حلال کے معاملے میں بھی بی جے پی نے کمیشن کھایا ہے ، بی جے پی کے اس کمیشن کے تعلق سے معقول شواہد موجود ہیں ۔ اسدالدین اویسی نے وجئے پور کارپوریشن انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ طلب کیا اور مسلمانوںکو سیاسی اعتبار سے مضبوط رہنے کی صلاح دی ہے۔
