شیموگہ:شیموگہ میں پچھلے دنوں ہونے والے پُر تشدد واقعات اورقتل کی واردات کے سلسلے میں ایس پی متھون کمارنے میڈیا کوتفصیلات دی ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئےکہاکہ سیگے ہٹی کا معاملہ ہرشاکی بہن سے جڑا ہوانہیں ہے بلکہ یہ ایک نجی معاملہ ہے جس میں مارکیٹ فوزان نےپرکاش نامی شخص پر ذاتی دشمنی کی وجہ سے حملہ کیاہے۔انہوں نے بتایاکہ سیگے ہٹی میں فوزان اور اس کے ساتھیوں نے جو ہنگامہ کیاہےاُس سلسلے میں ہرشاکی بہن اشونی نے کسی بھی طرح کی شکایت درج نہیں کروائی ہے البتہ فوزان،فراز اور اظہر نامی تین نوجوانوں نے بھرمپانگر میں پرکاش نامی شخص پر حملہ کیاجس کی وجہ سے پرکاش کو چوٹیں آئی ہیں۔دوسرا معاملہ سیگے ہٹی میں پیش آنے والی واردات کے تعلق سے درج کیاگیاہے جس میں راگھویندرا ٹی اسٹال میں ان لوگوں نے دھاندلاکرتے ہوئے آر ایس ایس او رہندو مخالف نعرے بلندکئے اور دُکان مالک پر حملہ کرنے کی کوشش کی،اس طرح سے دونوں معاملات میں پولیس نے معاملہ درج کیاہے۔دریں اثناء وینکٹیش نگر میں ہونے والی قتل کی واردات کے تعلق سے ایس پی متھون کمارنے بتایاکہ 25اکتوبرکی رات کو وینکٹیش نگرمیں لوٹ کی واردات کو انجام دینے کیلئے وجئے(37) نامی شخص پر تین لوگوں نے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیاتھا،جن کی شناخت کارتک،ذبیح اور درشن کے طو رپر کی گئی ہے۔جب موقع پر ذبیح کو محازر کرنے لے گئے تو ذبیح نے پولیس اہلکاروں پرحملہ کرنےکی کوشش کی جس کی وجہ سے ذبیح پر پولیس نے گولی چلائی ہے۔ایس پی متھون کمارنے واضح کیاکہ شیموگہ میں پیش آنے والی وارداتیں فرقہ وارانہ نہیں ہیں۔شیموگہ کی عوام خوفزدہ نہ ہوں،پولیس امن وامان بحال رکھنے کیلئے مسلسل کام کررہی ہے۔
