غصہ پر قابو پانے کی صلاحیت نہ ہو تو وہ عوامی زندگی کیلئے نااہل:سید سیف اُللہ 

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔پچھلے دنو ں گنڈل پیٹ میں ایک عورت کے ساتھ ریاستی وزیر وی سومنا نے جونازیبا حرکت کی اس سینئرکانگریس لیڈر اورملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی و اعزازی سکریٹری سید سیف اُللہ نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ جس انسان میں صبر و تحمل نا ہو وہ عوامی زندگی کے لئے نااہل ہے ،ذمہ دار منصب پر فائز رہتے ہوئے ریاستی وزیر وی سومناکے پاس کچھ مسلہ لے کر جس کے حل کے لئے پہنچی عورت پر ہاتھ اُٹھانا اور مسلسل وار کرنا کسی صورت ایک وزیر کے لئے زیب نہیں دیتا ،وزیر اعلیٰ بسوراج بمئی کو چاہیئے کہ اپنی کابینہ کے وزراء کو قابو میں رکھے اور اس طرح غیر ذمہ دارانہ حرکت پر وی سومنا سے فوری استفعیٰ لے  کر کابینہ سے باہر کرےتاکہ لوگوں میں حکومت کے تیں جو خوف کا ماحول ہے ختم ہو ،ورنہ لوگوں میں عوامی نمائندوں کے تعلق سے بدگمانیاں پیدا ہوسکتی ہیں ۔