گودھرا کے مودی اور اب کے مودی میں فرق ہے:دیوے گوڈا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز
بنگلورو:۔گودھراکے معاملے میں ملوث نریندرمودی اور اب کے مودی میں بہت فرق ہے،جب گودھراکا سانحہ پیش آیاتھا اس وقت میں نے بھی بھرپور مذمت کی تھی۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعظم و جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈانے کیاہے۔انہوں نے حال ہی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے پارلیمانی انتخابات کے دوران میں نے کہاتھاکہ اگر بی جے پی 273سے زیادہ سٹیوں پر کامیابی حاصل کرتی ہے تو میں استعفیٰ دونگا ۔ میرےاعلان کے مطابق اُس وقت میں وزیر اعظم نریندرمودی کو استعفیٰ دینے پہنچاتھا،مگر انہوں نے میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا،یہ اِن کی وسیع النظری کاثبوت ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ ودھان پریشدانتخابات میں جے ڈی ایس کے کس ساتھ شامل ہوتی ہےاس کا فیصلہ ایچ ڈی کمارسوامی کرینگے،البتہ ہم اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے آزادانہ طو رپر لوگوں سے تائید کا مطالبہ کرینگے۔