داونگیرے:۔ہونالی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی اور سابق ریاستی وزیر ایم پی رینوکاچاریہ کے خلاف جان سے مارنے کے الزام کو لیکر یہاں کے ایس پی کو شکایت پیش کی گئی ہے۔اینٹی کرپشن پلاٹ فارم(برسٹچار ویرودھی ویدیکے) کے آرگنائزنگ سکریٹری ہنومنتپا سوراتورونے ایس پی ریشینت کو شکایت پیش کی ہے۔ ایم پی رینوکاچاریہ کے اسمبلی حلقے میں ہونے والے تعمیراتی کام کے بے معیاری ہونے کا الزام لگانے پر رینوکاچاریہ نے دھمکی دئیے جانے کی بات شکایت پیش کی گئی ہے۔رینوکاچاریہ نے میڈیامیں نہ صرف ہماری تنظیم کے خلاف توہین آمیز بیان دیاہے بلکہ یہ بھی کہاہے کہ ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایس پی سے گذارش کی گئی ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں رینوکاچاریہ کے خلاف ہتک عزت معاملہ درج کروائینگے،کیونکہ انہوں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یہ تنظیم بلاک میلنگ کیلئے بنائی گئی ہے ،میں کیوں اس تنظیم کو حساب دوں،ان کا وجودہی بدعنوانیوں پر ہواہے۔یہ باتیں ہماری تنظیم کی توہین کرنے کے برابرہیں اس لئے ہم رینوکاچاریہ کے خلاف ہتک عز ت آمیز معاملہ درج کرینگے۔
