آن لائن سے منگوایا لیپ ٹاپ ، نکلا بڑا پتھر

اسٹیٹ نیوز

منگلورو:۔ ایک عجیب و غریب معاملے میں منگلورو کے ایک شخص نے فلپ کارٹ سے ایک لیپ ٹاپ منگوایا اور اسے ایک بڑا پتھر اور کچھ ای ویسٹ ملا۔اس شخص کی شناخت چنمایا رمنا کے نام سے ہوئی ہے جس نے ٹویٹر پر کچھ تصاویر شیئر کیں۔ رمنا نے لکھا کہ لیپ ٹاپ کا آرڈر دیا اور ایک بڑا پتھر اور ای ویسٹ ملا۔اس نے ایک ان باکسنگ ویڈیو بھی پوسٹ کی اور کہا کہ پروڈکٹ میں اوپن باکس ڈلیوری سسٹم نہیں ہے۔ فلپ کارٹ نے ذمہ داری لی اور پوری رقم کی تلافی کی۔