میں رشوت خور نہیں ہوں ، یہ بورڈ وزیر اعلیٰ کے دفتر میں لگانے کی ضرورت ہے : پرینکا کھرگے 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور : کچھ دن قبل ریاست بھر میں تمام سرکاری دفاترمیں ” میں رشوت خور نہیں ہوں ، کوئی مجھے رشوت نہ دیں ” اسطرح کی تختی چسپاں کرنے کی ہدایت حکومت نے جاری کی تھی، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے یہ بورڈ وزیر اعلیٰ اپنے دفتر میں لگائیں ، یہ مشورہ سابق ریاستی وزیر پرینکا کھرگے نے دیاہے ۔ انہوںنے اس تعلق سے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر کی پوسٹنگ کے لئے 80 لاکھ روپئے کی رشوت لی جارہی ہے اس سلسلے میں خود بی جے پی کے رکن اسمبلی یم ٹی بی ناگراج نے الزام لگایا ہے ، ایسے میں بورڈ لگانا ہے تو پہلے سی یم آفس میں لگایا جائے۔ جب حکومت کے وزراء ہی اپنی حکومت پر الزام تراشیاں کررہے ہیں اور وزیر اعلیٰ خاموش بیٹھے ہوئے ہیں تو اب آئی ٹی ۔ ای ڈی کہا ں چلے گئے ؟۔ یم ٹی بی ناگراج کی باتوں کا جائزہ لیا جائے تو پے سی یم کا کام بڑی ہی تیزی کے ساتھ چل رہاہے ۔