چنگیری: اردو کلسٹر اسکول چنگیری کے طلباء کیلئے بتاریخ 14ستمبر کو اردو اسکول نلور میں پرتھیباکارنجی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں سرکاری اورغیر سرکاری اردو اسکولوں کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اوراپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح سرکاری اردو ہائر پرائمری اسکول آگربنی ہٹی کے طلباء نے کل 19انعامات حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان ہونہار طلباء کو جملہ 9اول انعامات حاصل ہوئے ہیں، 6انعامات دوم مقام کیلئے ملے ہیں اور تیسرے مقام پر جملہ 4انعامات حاصل ہوئے ہیں۔ بچوں کی نمایاں کامیابی پر سید الیاس احمد صدر مدرس ، شاہین معاون معلمہ، قرت العین اور سفینہ بانو، معاون معلمہ صبغت اللہ، سی آر پی شفیع الدین، محمد حبیب الرحمن، شمشاد بیگم، آصف اللہ وغیرہ نے ستائش کرتے ہوئے بچوں کی محنت کو سراہاہے ۔
