آزاد نے کانگریس پارٹی چھوڑ کر بے وفائی کی ہے:چکمگلورو ضلع کانگریس

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔چکمگلور ضلعی کانگریس کے نائب صدر کےمحمداور نثار احمد جمشید سابق اقلیتی شعبہ کے صدر، سی یس قلندر ضلعی سکریٹری نے چکمگلور پرس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ سینئرکانگریسی مرکزی لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی چھوڑ کر اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی ہے اورانہوں نےبے وفائی اور احسان فراموشی کی ایک مشال پیش کی ہےاور اپنی ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو قربان کردیاہے، ایک ایسا شخص جسے کانگریس پارٹی نے پہچان دی اور مسلسل 47 سال تک کانگریس پارٹی سے فائدہ اٹھاتے رہے اور آج جبکہ پارٹی کو ان کی سخت ضرورت ہےایسے وقت میں غلام نبی آزادنےجوغیر ضروری قدم اٹھایا ہےوہ نا مناسب ہے۔ در اصل وہ کرسی کے بھو کے تھے،جب اِنہیں کُرسی نہیں ملی تو کانگریس کو خیرآبادکہہ دیا۔چکمگلورو ضلع کانگریس غلام نبی آزادکے اس غیر ذمہ دارانہ فیصلے کی سخت مذمت کرتی ہے۔