بدامنی پھیلانے والوں کی حمایت میں لگی ہوئی ہے بی جے پی: ویلفیئر پارٹی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور: ۔ریاست کی ترقی کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنے والی ریاستی حکومت امن کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں جیسے حجاب، حلال، تجارت پر پابندی اور کشمیر فائل کی حمایت میں لگی ہوئی ہے۔اس بات کا الزام ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر طاہر حسین نے لگایا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی مذہبی صحیفوں کے خلاف جاکر انسانوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے والے حقیقت میں اپنے ہی مذہب کے فریبی ہیں اور یہ بھی ایک کڑوی حقیقت ہے کہ یہی لوگ اپنے مذہبی صحیفوں سے نفرت کرتے ہیں۔ مزید الزام لگایا کہ اس وقت حکومت کے پاس کامیابیوں کے حوالے سے عوام کے سامنے جانے کیلئے کوئی چہرہ نہیںرہا ہےیہی وجہ ہے کہ بی جے پی مذہب کی آڑ میں معصوم عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ کیا مذہب کی چنگاری بھڑکانے والوں سے ترقی کی امید ممکن ہے؟ اس حکومت میں 40 فیصد کمیشن کا دھندہ مسلسل جاری ہے۔ وزیر ایشورپانے کمیشن پوچھا ہےجس کی شکایت میں ایک ٹھیکیدار نے وزیر اعظم کو خط لکھتے ہوئے بآور کیا ہے۔اس کے بعد بھی ایشورپا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ کابینہ میں رشوت خوروںکا ایک گروہ بناہوا ہے۔ حکومت کمیشن کے معاملے کو چھپانے کیلئے مذہب کا ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔مزید الزام لگایا کہ ریاست کو مرکز سے اپنے حصے کاجی ایس ٹی بھی نہیں ملا ہے۔ حالانکہ ریاست 15 ہزار کروڑ کے خصارے میں ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ ان خیالات سے اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ریاستی بی جے پی لیڈروں میں مرکز سے جی ایس ٹی کاحصہ مانگنے کی ہمت نہیں ہے۔ اسکے بعد بھی یہ لوگ دعویٰ کررہے ہیں کہ یہی ہیں جو ہمیشہ مذہب کی حفاظت کرتے آئے ہیںاورخود کو دھرم کے دیوتا سمجھ کرنفرت کی سیاست پھیلارہے ہیں۔ بھگوت گیتا، بائبل اور قرآن جیسے دنیاکے تمام صحیفوں نے امن وسکون اور محبت کا پیغام دیا ہے کسی مذہب نے انسان کو نفرت نہیں سکھائی۔ بی جے پی کو ان مذہبی صحیفوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے اورنہ ہی یہ لوگ اسکا نچوڑجانتے ہیںوہ صرف لوگوں کے ذہنوں میں مذہب کے نام پر نفرت کا زہر پھیلا رہے ہیں۔