مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کیلئے الگ دروازے مختص

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر

ریاض:۔مسجد حرام کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس کے کمانڈر کرنل ڈاکٹر عطیہ الغامدی نے کہا ہے کہ خصوصی فورس انسانی ہجوم کا انتظام کرتی ہے اور اہنے فرائض اور ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کررہی یے۔ مطاف میں ہموار نقل وحمل اور انسانی حفاظت کے اقدامات بھی ہمارے کاموں میں شامل ہے۔انہوں نے وزارت داخلہ کے سنان اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ معتمرین کے لیے کئی مخصوص راستے مختص کر دئیے گئے ہیں جن میں باب السلام، باب شاہ فہد اور باب اجیاد شامل ہیں۔کرنل الغامدی نے مزید کہا کہ دوسری سعودی توسیع کے دروازے اور تیسرے سعودی توسیع کے دروازے نمازیوں کی آمد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ہم اللہ کے مقدس گھر کے زائرین کو دعوت دیتے ہیں کہ امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے عمرہ کی مخصوص تاریخوں اور مناسب اوقات کا دھیان رکھا جائے۔