بھٹکل:۔ جماعت المسلمین بھٹکل کے آئندہ میعاد کے لیے بیس اراکین کا انتخاب عمل حق رائے دہی کے استعمال کے ساتھ عمل میں آیا۔الیکشن کمشنر مولانا محمد حسین جوکاکو ندوی نے کہا کہ ہمیں جماعت کے لیے ان اراکین کا انتخاب عمل میں لانا ہے جو جماعت کے استحکام کے لیے کام کریں اور اپنی صلاحیتیں جماعت کی ترقی کے لیے صرف کریں۔سابق صدر جماعت ماسٹر شفیع شاہ بندری نے کہا کہ ہمیں اللہ کے احکامات کا ہمیشہ پاس ولحاظ رکھنا چاہیے۔ہمارا کوئی بھی عمل اللہ کے مرضی کے خلاف نہ ہو۔ خصوصاً نماز باجماعت کا اہتمام ہونا چاہیے۔ دنیا کے کام ہوتے رہیں گے لیکن جب ہم دین کے کام کو ترجیح دیں گے تو اللہ تعالیٰ ہماری دنیا کی ضرورتیں بھی پوری کریں گی۔جن بیس اراکین کا انتخاب عمل میں آیا ان کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ارشاد گوائی(123 )، مولانااسامہ صدیقی ندوی( 113 )، مولانا محمد امین رکن الدین( 113 )، محی الدین رکن الدین( 112 )،عبدالسمیع کولا(103 )،عبدالواجد کولا(101 )،امتیاز ادیاور( 97 )، مولانا زکریا برماور(97 )،اسماعیل محتشم کٹک (91 )،سعد اللہ رکن الدین( 91 )،سید پرویز یس ایم( 89 )، مولانا شقیق دامودی ندوی( 86 )، ثناءاللہ گوائی( 86 )، ساریہ شیکرے( 83 )،مولانا عبد السمیع ارمار ندوی( 81 )،مولانا عرفان ایس ایم ندوی( 79 )، مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی( 76 )، مولانا سید اظہر برماور ندوی( 75 )،نصیف خلیفہ( 72 )،چڈو باپا مصباح( 71)۔
